پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ختم کردی ،جانتے ہیں کس ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا؟
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے کھیلنا نہیں چاہتی۔یاد رہے کہ آج ملتان سلطانزاور پشاور زلمی ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے
تھے ۔ کل فائنل کھیلا جانا تھا۔
Labels:
Urdu News

No comments: