Coronavirus: All educational institutions closed in KP
پشاور(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظرخیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے پندرہ دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے کابینہ اجلاس میں تمام تعلیمی ادارے پندرہ دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ صوبے میں جاری میٹرک سمیت تمام تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔کابینہ کے فیصلے میں صوبے کی تمام سرکاری تقریبات ملتوی کرنے سمیت جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے
جب کہ صوبائی کابینہ نے عوام سے سماجی میل جول میں احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی ہے۔اجلاس میں تمام فیسٹیولزاورسیاسی و پبلک اجتماعات پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ عوام سے شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی اورطورخم بارڈ رسے متعلق فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرسندھ حکومت نے بھی تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Labels:
Urdu News

No comments: