Samsung

[Samsung][bleft]

business

[Samsung][bsummary]

vehicles

[Samsung][grids]

technology

[Samsung][twocolumns]

Corona virus is the punishment of Allah?


 اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالکبر چترالی نے کہاکہ کورونا کا مطلب ہے کہ اس کیلئے کچھ کرو نا، آپ اسی لئے بیٹھے ہیں جس پر اسپیکر نے کہاکہ آپ کوئی وظیفہ بتائیں۔
مولانا عبدالکبر چترالی نے کہاکہ حدیث ہے کہ جہاں وبا پھیلے وہاں کے لوگ کہیں اور جائیں نہ وہاں کسی اور علاقے کے سفر کریں ۔ انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا ووہان میں ہے اس لیے میں اپنے بیٹے کو یہاں لانے کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی کسی ٹی وی شو میں مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا چترالی نے ورونا سے بچاؤ کی دعا بتاتے ہوئے اسے اللہ کا عذاب قرار دیدیا۔ انہوںنے کہاکہ سورہ فاتحہ پڑھی جائے یہ سورہ شفا بھی ہے۔
 انہوں نے کہاکہ 1 ارب 60 کروڑ افراد عبادات کرنے والے ہیں جبکہ 6 ارب لوگ اللہ کے باغی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ووہان میں جو لوگ کتے اور حرام چیزوں کا گوشت کھاتے تھے جس کی وجہ سے یہ بیماری پھیلی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں بھی کتوں اور گدھوں کا گوشت لوگوں کو کھلایا گیا جس کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔
آغا حسن بلوچ نے کہاکہ کرونا وائرس سے متعلق پورے ملک میں احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں،بلوچستان کی صوبائی حکومت خود وائرس پھلا رہی ہے،زائرین کو بارڈر سے لا کر کوئٹہ میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ہسپتالوں میں زائرین بھی رکھا جا رہا ہے،6 ہزار افراد کو کوئٹہ لایا جائے گا تو وائرس پورے ملک میں پھیلے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگلے اجلاس میں ہم کوئٹہ سے جب اسلام آباد آئیں گے تو ہمارے ذریعہ وائرس قومی اسمبلی میں پہنچ جائے گا۔

No comments: