Samsung

[Samsung][bleft]

business

[Samsung][bsummary]

vehicles

[Samsung][grids]

technology

[Samsung][twocolumns]

کورونا وائرس کی علامات والے مریض آئبوپروفین ادویات استعمال نہ کریں کیونکہ ۔۔۔ڈبلیو ایچ او کی ایڈوائزری جاری ، تمام ملکوں سےبڑی درخواست کردی، خطرات کا بھی انتباہ


 نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایڈوائزری نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو آئبوپروفین ادویات نہ دی جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ آئبوپروفین کورونا مریضوں کی حالت زیادہ خراب کرسکتی ہے۔ایمرجنسی پروگرام ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تمام ملکوں سے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی اور ساتھ ہی ہیلتھ ورکرز کے حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے پر خطرات سے خبردار بھی کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک تقریبا 8 ہزار 758 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس جان لیوا وائرس نے سب سے زیادہ چین کو متاثر کیا ہے جہاں سے وبا پھیلی تھی، اس کے بعد اٹلی اور ایران متاثر ہوئے ہیں۔

No comments: